ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سماجی پسماندہ طبقات کو 70فیصد ریزرویشن دینے حکومت تیار : سدارامیا

سماجی پسماندہ طبقات کو 70فیصد ریزرویشن دینے حکومت تیار : سدارامیا

Thu, 01 Dec 2016 11:19:47    S.O. News Service

بیلگاوی 30نومبر (ایس اونیوز ) وزیراعلیٰ سدارامیا نے آج کہا ہے کہ وہ ریاست کے بیشتر سماجی پسماندہ اور مراعات سے محروم طبقات کو کم و بیش 70فیصد ریزرویشن کی فراہمی کے لئے پیش رفت کررہے ہیں۔انہوں نے بیلگاوی کے مستار مانڈی گاؤں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دلتوں کی بیشتر تنظیمیں جسٹس اے جے سداشیوا انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عمل اورایس سی طبقہ کو داخلی ریزرویشن کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں، لیکن مادر طبقہ اس کی مخالفت کررہا ہے ۔سپریم کورٹ نے رولنگ دی ہے کہ خصوصی زمروں میں ایس سیز/ایس ٹی اور دیگر پسماندہ طبقات کو جملہ ریزرویشن کی حد 50فیصد سے نہیں بڑھنی چاہئے ۔انہو ں نے کہا کہ کرناٹک کی آبادی کے 70فیصد کو ریزرویشن کے فائدوں کے تحت لانے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ انہیں سماجی انصاف مل سکے ۔درحقیقت تمل ناڈو حکومت نے ملازمت اور تعلیم میں 69فیصد ریزرویشن فراہم کیا ہے ،جو ملک میں سب سے زیادہ ہے ۔ یہ کہتے ہوئے کہ ایسی کئی ریاستیں ہیں جہاں پر ریزرویشن 50فیصد سے زائد ہے ' سدارامیا نے کہا کہ کابینہ اس مسئلہ پر جلد فیصلہ کرے گی اور ریزرویشن کے کوٹہ میں اضافہ کی درخواست کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی۔


Share: